شاہ چارلس کی بہو میگھن مارکل نے اپنے سرکاری نام کا انکشاف کر دیا

منگل 26 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل نے بالآخر اپنے نام سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی اور اپنے سرکاری قانونی نام کی وضاحت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری

شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور بادشاہ چارلس سوم کی بہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا قانونی نام ’میگھن، ڈچز آف سسیکس‘ ہے اور یہی وہ نام ہے جو ان کی شادی کے بعد اختیار کیا گیا تھا۔

یہ گفتگو نیٹ فلکس پر ان کے نئے شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کے موقعے پر بلومبرگ کی اینکر ایمیلی چانگ کے ساتھ انٹرویو میں سامنے آئی۔

یاد رہے کہ میگھن نے پہلی بار پچھلے سیزن میں اداکارہ منڈی کالنگ کو درست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا نیا آخری نام ’سسیکس‘ ہے جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ میگھن نے برطانیہ کے جس کاؤنٹی ’سسیکس‘ کا نام اپنایا ہے وہ وہاں بمشکل ایک بار ہی گئی ہیں جبکہ کچھ شاہی مبصرین کا کہنا تھا کہ بطور شاہی فرد ان کا آفیشل سرنیم ’ماؤنٹبیٹن-ونڈزر‘ ہونا چاہیے تھا جس کا میگھن نے انٹرویو میں کوئی ذکر نہیں کیا۔

مزید پڑھیے: پرنس ہیری کو شاہ چارلس کی سردمہری کا سامنا، پرانے دوست نے بھی منہ موڑ لیا

دائیں سے بائیں: ملکہ الزبتھ دوم، میگھن ڈچز آف سسیکس، پرنس چارلس پرنس آف ویلز (اب بادشاہ چارلس سوم)، پرنس ہیری ڈیوک آف سسیکس، کیتھرین ڈچز آف کیمبرج، پرنسس شارلٹ آف کیمبرج، سیوانا فلپس، پرنس ولیم ڈیوک آف کیمبرج اور پرنس جارج آف کیمبرج کی 9 جون 2018 کو بکنگھم پیلس کی بالکونی میں لی گئی ایک یادگار تصویر۔

میگھن نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ عام لوگوں کے لیے کچھ پیچیدہ ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے خاندان کا سرنیم روایتی انداز سے مختلف ہے۔

مزید پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں

انہوں نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میں نے اپنا نام تبدیل کیا لیکن یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو لوگوں کے لیے سمجھنا آسان نہیں کیونکہ ہمارا فیملی نیم روایتی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر ہیری، بچے آرچی اور لیلیبٹ بھی سسیکس کو بطور خاندانی نام استعمال کرتے ہیں۔ شادی کے بعد سے مجھے اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری اور بادشاہ چارلس کی صلح پر پانی پھیر دیا

میگھن نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ کہنا کچھ عجیب لگتا ہے خاص طور پر ایک امریکی کے طور پر لیکن یہ حقیقت ہے کہ اسی کے ساتھ میرا قانونی نام جڑا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں 7 ہلاکتوں کو 300 سے زائد قرار دینے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

سندھ میں استغاثہ نظام کی اصلاحات، پروسیکیوٹر جنرل کا اہم سرکلر جاری

’حادثے کی صورت میں ذمہ داری کس کی ہو گی‘، اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہری خوفزدہ

آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی

پاک چین دوستی ہر آزمائش میں سرخرو رہی، سی پیک ترقی و خوشحالی کی علامت ہے، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟