سیالکوٹ میں بارش کا 49 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی، جس نے تقریباً 5 دہائی پرانا مون سون کی بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق شہر میں 363 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو اس سے قبل 6 اگست 1976 کو ہونے والی 339 ملی میٹر بارش سے زیادہ ہے۔

شدید بارش کے نتیجے میں شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک اور پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرلیے، عظمیٰ بخاری

انتظامیہ اور ریسکیو ادارے بارش کے پانی کی نکاسی اور متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق بارش کے باعث ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین، نشیبی علاقے خالی کرانے کے احکامات، فوج طلب

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور اس کے مضافات میں مزید بارش کا امکان ہے جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی اوپنرعبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

چین کا اے آئی بلیک بورڈ: استاد کی آواز اور لکھائی سمجھ کر سبق کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی ایس 27 کے کیمرا فیچرز لیک، الٹرا ماڈل میں 50 میگا پکسل سینسر متوقع

سیاروں، ستاروں اور چاند کی حدیں دھندلا گئیں، ماہرین نے پہلی بار نظام شمسی سے باہر چاند دریافت کر لیا

ویڈیو

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب