بلوچستان ہائیکورٹ میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم، شہریوں کو گھر بیٹھے شکایات درج کرانے کی سہولت

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان ہائیکورٹ میں جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رجسٹرار ہائیکورٹ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پرصوبے میں موبائل، انٹرنیٹ سروس کی بحالی شروع

اعلامیہ کے مطابق شہری اب اپنی ہر قسم کی شکایات اس نئے سسٹم میں درج کرا سکیں گے، جہاں موصولہ شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ کیا جائے گا۔ اس اقدام سے عوام کو شفاف اور بروقت انصاف کی فراہمی میں خاطر خواہ سہولت میسر آئے گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر سماعت، سیکریٹری داخلہ اور پی ٹی اے کے افسران طلب

مزید بتایا گیا ہے کہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہری نہ صرف ذاتی طور پر بلکہ گھر بیٹھے آن لائن بھی اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، جس سے نظام انصاف میں جدیدیت اور عوامی رسائی میں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp