کیا پاکستان میں چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیمو پر پابندی لگے گی؟

بدھ 27 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان یعنی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے کو چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیموپر پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 اگست 2025 کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ٹیمو کی سرگرمیاں مقامی تجارت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور صارفین کے حقوق کو متاثر کر رہی ہیں۔ نوٹس میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل اور چین اسٹور ایسوسی ایشن کی شکایات بھی شامل تھیں، جن کے مطابق ٹیمو ’غیر معمولی کم قیمتوں اور جارحانہ مارکیٹنگ‘ کے ذریعے مقامی ریٹیلرز کے لیے غیر پائیدار حالات پیدا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے آرڈر کرنے سے پہلے ہی ٹیمو مہنگا ہوگیا، ہمیشہ دیر کردیتاہوں‘

سی سی پی نے واضح کیا کہ چونکہ ٹیمو پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے اس لیے وہ براہِ راست پابندی نہیں لگا سکتا، اسی لیے یہ معاملہ پی ٹی اے کو بھیجا گیا ہے جس کے پاس قانون کے تحت اس نوعیت کی تمام ایپس کو محدود یا بند کرنے کا اختیار ہے۔

ٹیمو کو ایک ’گیمیفائیڈ شاپنگ ایپ‘ سمجھا جاتا ہے جو صارفین کو سستی قیمتوں پر پرکشش پروڈکٹس فراہم کرتی ہے۔ کمپنی صارفین کو متوجہ رکھنے کے لیے اسپن دی وہیل، کوائنز اور بونس جیسے فیچرز استعمال کرتی ہے جبکہ اس کا بزنس ماڈل بڑے پیمانے پر نقصان برداشت کرکے مارکیٹ شیئر حاصل کرنے پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: فرٹیلائزر انڈسٹری مسابقتی کمیشن پاکستان کی رپورٹ پر برہم کیوں؟

پاکستان میں حالیہ دنوں ٹیمو کی قیمتوں میں اچانک اضافہ 5 فیصد ڈیجیٹل پریزنس ٹیکس اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے باعث ہوا، تاہم ٹیکس کے خاتمے کے بعد قیمتیں معمول پر آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں ٹیمو کو ریگولیٹری دباؤ کا سامنا ہے، انڈونیشیا نے اسے مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر بلاک کر دیا، تھائی لینڈ میں اس کے خلاف قانونی تحقیقات ہوئیں جبکہ یورپی کمیشن نے ٹیمو کیخلاف تحقیقات شروع کی ہیں جن میں غیر محفوظ مصنوعات، گمراہ کن سفارشاتی الگورتھم اور نشہ آور ڈیزائن فیچرز جیسے خدشات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی