’میرے آرڈر کرنے سے پہلے ہی ٹیمو مہنگا ہوگیا، ہمیشہ دیر کردیتاہوں‘

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حالیہ برسوں میں جس تیزی سے آن لائن خریداری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اسی تناظر میں کئی ویب سائٹس اور آن لائن اسٹورز بھی سامنے آئے ہیں لیکن چینی شاپنگ ایپ ’ٹیمو‘ کو کافی مقبولیت ملی ہے اور اس کی بے حد مقبولیت کی وجہ سستے داموں ملنے والی اشیاء اور پر کشش آفرز ہیں جو صارفین کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نئے صارفین کو مفیت اشیاء کی فراہمی کا دعویٰ بھی کرتی ہے۔

لیکن گزشتہ چند دنوں سے ’ٹیمو‘ پر موجود اشیاء کی قیمتیں اچانک بڑھنے لگیں جو چیزیں پہلے چند سو روپے میں دستاب تھیں وہ ہزاروں میں ملنے لگیں جس سے صارفین میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اور وہ اس ایپ سے بھی مایوس دکھائی دینے لگے ہیں۔

کچھ صارفین نے جولائی کا مہینہ شروع ہونے سے قبل ٹیمو سے چند چیزوں کا انتخاب کیا اور انہیں ٹیمو کے کارٹ میں ڈالا کہ وہ انہیں بعد میں خریدیں گے لیکن اس کی قیمت میں جولائی کا مہینہ شروع ہوتے ہی کئی گنا اضافہ ہو چکا تھا۔

صحافی نادیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک میک اپ بیگ کی تصویر شیئر کی جو انہوں نے خریدنے کی نیت سے کارٹ میں ڈالا تھا اس وقت اس بیگ کی قیمت 13 ہزار روپے تھی لیکن چند دن بعد اس کی قیمت 31 ہزار سے زائد ہو گئی۔

انہوں نے لکھا کہ پہلے انہوں نے ٹیمو سے کچھ بھی آرڈر نہیں کیا تھا لیکن جب آرڈر کرنے کا سوچا تو قیمتیں 200 سے 300 گنا مہنگی ہو چکی ہیں۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نئے مالی سال سے آغاز پر حکومت کی جانب سے لاتعداد ٹیکسز لگائے جانے کی وجہ سے Temu پر شاپنگ عوام کی دسترس شاپنگ کرنا عوام کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ جیسے ہی جون کا مہینہ ختم ہوا اور کلینڈر پر تاریخ یکم جولائی ہوئی، اچانک سے ہی ٹیمو پر موجود اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟

حارث نامی صارف نے لکھا کہ میرے کچھ آرڈر کرنے سے پہلے ہی ٹیمو مہنگا ہو گیا ہے، انہوں نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں۔

مسعود نامی صارف نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا ’کاپی‘ والا بیان ٹیمو نے دل پر لے لیا ہے۔ صارف ںے مزید لکھا کہ اگر آپ نے کبھی ٹیمو سے کچھ منگوایا ہو یا ویسے ہی ریٹ چیک کیے ہوں تو انہی چیزوں کے ریٹس آج پھر چیک کریں جن میں اضافہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کی ’ٹیمو کاپی‘ قرار دیا تھا جس سے ان کی مراد سستی کاپی تھی کیونکہ ٹیمو پر اشیاء کافی سستی ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ میں نے تو ابھی ٹیمو سے بہت کچھ آرڈر کرنے کا سوچا ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم