فرٹیلائزر انڈسٹری مسابقتی کمیشن پاکستان کی رپورٹ پر برہم کیوں؟

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فرٹیلائزر شعبے نے حال ہی میں جاری کی گئی مسابقتی کمیشن پاکستان یعنی سی سی پی کی رپورٹ میں متعدد تجزیاتی خامیوں اوراہم پہلوؤں کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کے مطابق، رپورٹ ایک محدود دائرے میں صرف مسابقتی پہلو پر مبنی جائزہ پیش کرتی ہے اوربنیادی ڈھانچہ جاتی، اسٹریٹجک اور قومی سلامتی سے متعلق مسائل، بالخصوص قدرتی گیس کی فراہمی، کو نظر انداز کرتی ہے، جو ملک میں یوریا کی پیداوار کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی فرٹیلائزر کا پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

سی سی پی رپورٹ کا مقصد فرٹیلائزر سیکٹر کی مارکیٹ ڈائنامکس اور ارتکاز کا جائزہ لینا ہے، انڈسٹری کا مؤقف ہے کہ رپورٹ کا دائرہ کار نہایت محدود ہے اور یہ صرف مسابقت پر مرکوز ہے، جبکہ ڈھانچہ جاتی، اسٹریٹجک اور قومی سلامتی سے جڑے مسائل، خاص طور پر قدرتی گیس کی فراہمی کے معاملے کو نظرانداز کیا گیا ہے، حالانکہ یہی یوریا کی پیداوارکی بقا اورمعیشت کا بنیادی سہارا ہے۔

انڈسٹری کا مؤقف ہے کہ رپورٹ کا دائرہ کار نہایت محدود ہے اور یہ صرف مسابقت پر مرکوز ہے، جبکہ ڈھانچہ جاتی، اسٹریٹجک اور قومی سلامتی سے جڑے مسائل، خاص طور پر قدرتی گیس کی فراہمی کے معاملے کو نظرانداز کیا گیا ہے، حالانکہ یہی یوریا کی پیداوار کی بقا اور معیشت کا بنیادی سہارا ہے۔

مزید پڑھیں: گیس بحران کے باوجود حکومت کا 30 ہزار نئے گھریلو کنکشنز دینے پر غور

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ کا مقصد بظاہر فرٹیلائزرسیکٹرکی مارکیٹ حرکیات اورارتکاز کا جائزہ لینا تھا، لیکن اس میں قدرتی گیس کی فراہمی جیسے بنیادی چیلنج کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، انڈسٹری کے نمائندوں نے واضح کیا کہ یوریا ایک گیس پر مبنی پیداوار ہے، جس کا معاشی جواز، پیداواری صلاحیت اور وجود مقامی گیس کی موزوں نرخوں پر دستیابی سے وابستہ ہے۔

ان کے مطابق، رپورٹ نے گیس فراہمی کو محض سبسڈی کے زاویے سے دیکھا اور اس میں پالیسی کے تسلسل کی کمی، گیس کا دیگر شعبوں کو منتقل ہونا، مائع قدرتی گیس پر مبنی پیداوار کی غیر پائیدارلاگت اورگیس کی یقینی فراہمی سے جڑی طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضروریات جیسے اہم پہلوؤں کو شامل نہیں کیا۔ اس کمی کی وجہ سے، سرمایہ کاری سے متعلق بیانیہ مسخ ہوتا ہے اور اس شعبے کے عملی و مالی حالات کو سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: گیس کنکشن پر پابندی ختم، صارفین کو کس بات کا حلف نامہ دینا ہوگا

واضح رہے کہ سی سی پی نے حال ہی میں فرٹیلائزرکی  صنعت کو کارٹیلائزیشن کے رجحان کی حامل قراردیتے ہوئے اس کی سخت نگرانی کرنے کا اعلان کیا تھا کیونکہ اس سمیت فرٹیلائزر بنانے والے اداروں کا رویہ مسابقتی ایکٹ 2010 کی بعض شقوں کے تحت کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔

’پاکستان میں فرٹیلائزر انڈسٹری کا مسابقتی جائزہ‘ کے عنوان سے سی سی پی کی جاری کردہ ایک ڈرافٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکساں نوعیت کی مصنوعات، جیسے مختلف اقسام کی کھاد، کے لیے کارٹیل بننے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ’یہ خطرہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب مارکیٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد کم ہو اور مارکیٹ چند کمپنیوں کے ارتکاز میں ہو۔‘

مزید پڑھیں: 16 اداروں کی بندش یا نجکاری پر غور، اہداف حاصل نہ کرنے والے ادارے بند ہونگے، حکومت

رپورٹ کے مطابق، مسابقتی ایکٹ 2010 کی دفعہ 4 کے تحت، سی سی پی کے لیے ضروری ہے کہ قیمتوں اور پیداوار کے تعین کے لیے ممکنہ کارٹیل سازی پر نظر رکھی جائے۔ سی سی پی کے مطابق یہ نگرانی اس وقت اور بھی اہم ہو جاتی ہے جب انڈسٹری یوریا کی قیمتوں میں ہم آہنگی اور بلند منافع کے رجحان کا مظاہرہ کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟