پائلٹ کی انجینیئرز سے 50 منٹ کی کانفرنس کال بھی ایف 35 طیارہ نہ بچاسکی

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فضائیہ کے ایک ایف 35 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو تقریباً ایک گھنٹے تک ہوا میں تکنیکی خرابی حل کرنے کی کوشش کے بعد جہاز سے ایجیکٹ کرنا پڑا، جب طیارہ الاسکا کے ایک رن وے پر گرنے والا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ رن وے کی طرف گھومتا ہوا جا رہا ہے اور آخرکار آگ پکڑ لیتا ہے، جبکہ پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے محفوظ زمین پر اتر گیا۔

سی این این کے مطابق، نوزاورمین لینڈنگ گیئرمیں ہائیڈرالک لائنز میں برف جم جانے کی وجہ سے لینڈنگ گیئر صحیح طرح سے کھل نہیں سکا، جس کے نتیجے میں حادثہ ہوا۔ ٹیک آف کے بعد پائلٹ نے لینڈنگ گیئر کو واپس رکھنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ جب اسے دوبارہ نیچے کرنے کی کوشش کی تو نوز کا گیئر ایک زاویے پر پھنس گیا۔

پائلٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے دوران 5 لاک ہیڈ مارٹن انجینئرز کے ساتھ کانفرنس کال کی اور تقریباً 50 منٹ تک مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی، پائلٹ نے 2 بار ’ٹچ اینڈ گو‘ لینڈنگ کرنے کی کوشش کی، مگر ناکام رہا، جس سے لینڈنگ گیئر مکمل طور پر جم گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں امریکی نیوی کا ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو بھی آگئی

طیارے کے سینسر نے زمین پر ہونے کا اشارہ دیا، جس کی وجہ سے طیارہ ناقابلِ کنٹرول ہو گیا اور پائلٹ کو ایجیکٹ کرنا پڑا، ایئر فورس کے معائنے میں پایا گیا کہ نوز اور دائیں مین لینڈنگ گیئر میں ہائیڈرالک فلوئڈ کا ایک تہائی حصہ پانی پر مشتمل تھا۔

تقریباً 9 دن بعد اسی بیس پر ایک اور ایف 35  کو ہائیڈرالک آئسنگ کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ طیارہ محفوظ لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا، حادثہ کے وقت درجہ حرارت -18 ڈگری سیلسیئس تھا۔

مزید پڑھیں:امریکی حادثے میں تباہ ہونے والا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ماضی میں کب کب حادثات کا شکار ہوا؟

رپورٹ میں کہا گیا کہ پائلٹ کے فیصلے، بشمول ان فلائٹ کانفرنس کال کے دوران کیے گئے اور خطرناک مواد کے پروگرام کی ناکافی نگرانی اس حادثے میں کردار ادا کر رہے تھے۔

لاک ہیڈ مارٹن کے ایف35  پروگرام کو پیداوار میں کمی اور مہنگائی کے باعث تنقید کا سامنا ہے، 2021 میں ایف 35  کی قیمت تقریباً 135.8 ملین ڈالر تھی جو 2024 میں امریکی محکمہ دفاع کے معاہدے کے تحت 81 ملین ڈالر تک کم ہو گئی۔ پروگرام 2088 تک جاری رہنے کا امکان ہے اور کل لاگت 2 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم