بھمبر: ایل او سی کے قریب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مائن ناکارہ بنا دی

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان سول ڈیفنس بھمبر کے مطابق سب ڈویژن سماہنی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک گاؤں کھوہ پانی بنڈالہ میں برساتی نالے میں بہہ کر آنے والی مائن کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

یہ کارروائی کمانڈر گل شیر کی نگرانی میں اس وقت عمل میں لائی گئی جب بنڈالہ موڑ کے رہائشی دوکاندار خالد محمود نے نالے میں موجود مائن کی اطلاع حکام کو دی۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بھارتی زیرِقبضہ جموں و کشمیر کی جانب سے آنے والے نالے میں پائے جانے والے مائن کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ میں برسایاگیااسرائیلی گولہ بارود اب بھی سنگین خطرہ کیوں؟

اہلِ علاقہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عوام سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران ایل او سی کے قریب اگر کسی کو مائن یا مشتبہ بارودی مواد نظر آئے تو فوراً متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں