پمز اسپتال سانحہ، وزیراعظم کا شدید برہمی کا اظہار، وفاقی سیکریٹری صحت معطل

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے، جس میں واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کے تعین کے حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی اور حفاظتی انتظامات سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال سانحہ: وزیراعظم کا نوٹس، واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینے کا حکم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کی وجوہات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پمز اسپتال سانحہ، سویٹ ہوم متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، زمرد خان کا اعلان

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعے کی جامع اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور غفلت یا کوتاہی کے مرتکب افراد کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

پمز نرسری میں آتشزدگی کے واقعے میں متعدد نومولود بچوں کی ہلاکت پر وزیراعظم نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp