جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کا کیس، ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع

پیر 1 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی ہے، جس کے بعد وہ مزید 2 دن تک نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی حراست میں رہیں گے۔

ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی۔ انہیں 17 اگست کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ مبینہ طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے لیے بڑا ریلیف، جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

ان کا 4 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد یکم ستمبر کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے مزید 2 دن کے لیے انہیں این سی سی آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں پاکستان کے الیکٹرانک جرائم کے قانون کے تحت دفعات 13، 14، 25 اور 26 اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے بار بار ریمانڈ پر دیے جانے کے عمل کے خلاف ڈکی بھائی نے لاہور سیشن کورٹ میں درخواست بھی دائر کی ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسی کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 15 ستمبر تک قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع دی گئی ہے، اور سیشن کورٹ نے این سی سی آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے جبکہ اگلی سماعت پر تفصیلی تفتیشی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع

عروب جتوئی نے ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور تفتیش کے لیے پیش ہونے کے لیے تیار ہیں اور اسی بنیاد پر عدالت نے انہیں پہلی بار 21 اگست کو ضمانت دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار