یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس سے کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟ صحافی جاوید چوہدری کا اہم دعویٰ سامنے آگیا

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی جاوید چوہدری نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

اپنے پوڈکاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ حکام نے ڈکی بھائی کے خلاف جب تفصیلات اکٹھی کیں تو معلوم ہوا کہ ان کے 6 لاکھ درہم دبئی میں موجود ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:  جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کا کیس، ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع

انہوں نے کہا کہ ڈکی بھائی کے پاکستان میں موجود اکاؤنٹس میں 15 کروڑ روپے اور ڈیجیٹل والیٹس میں 3 لاکھ 25 ہزار روپے ملے، جنہیں حکومت نے تحویل میں لے لیا۔

جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) نے یہ ساری رقم حکومتِ پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کروا دی۔ معاملے کی مزید تحقیقات کے دوران کئی اور لوگوں پر بھی ہاتھ ڈالا گیا، جن میں محمد حسین، اقرا کنول اور مدثر حسین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوئے کی غیر رجسٹرڈ ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہیں اور اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے لیے بڑا ریلیف، جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر رجسٹرڈ جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی، جس کے باعث کئی افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تفتیش کاروں کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور ادائیگیوں کے شواہد بھی ملے ہیں، جو ان کے ان ایپلی کیشنز کے ساتھ روابط کو ثابت کرتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد سرفراز چوہدری نے حالیہ بیان میں انکشاف کیا کہ صرف ڈکی بھائی اور رجب بٹ ہی نہیں بلکہ مزید افراد بھی زیرِ تفتیش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں