جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجے شاہریز خان کی ضمانت منظور

بدھ 3 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا، جو پہلے محفوظ کر لیا گیا تھا۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا دوسرا بیٹا شیر شاہ خان بھی گرفتار

سماعت کے دوران شاہ ریز کے وکیل رانا مدثر عمر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران نہ کوئی شواہد ملے اور نہ ہی جیو فینسنگ سے ان کا اس مقدمے میں کوئی تعلق سامنے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے چالان اور ریکارڈ میں شاہ ریز کا کہیں ذکر موجود نہیں جبکہ کسی تفتیشی افسر نے بھی ان کے خلاف کوئی بیان قلم بند نہیں کیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہ ریز کو گرفتاری سے قبل تقریباً 28 ماہ تک اس کیس میں شامل تفتیش نہیں کیا گیا اور ان کی گرفتاری کا مقصد صرف ان کی والدہ علیمہ خان کو دباؤ میں لانا تھا، جو اپنے بھائی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران شاہ ریز چترال میں موجود تھے اور اس حوالے سے گواہوں کے بیانِ حلفی بھی موجود ہیں۔ وکیل کے مطابق شاہ ریز اکسفورڈ یونیورسٹی کے طالب علم اور ایک کھلاڑی ہیں، جو بیرونِ ملک ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے بھی تیار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے صاحبزادے شیرشاہ خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

یاد رہے کہ کچھ روز قبل علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بیٹے شاہ ریز کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا، تاہم بعد ازاں پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں 9 مئی 2023 کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں