طب کی دنیا میں روس کی انقلابی کامیابی: کینسر کے لیے مؤثر ویکسین تیار کرلی

اتوار 7 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے ایک بڑی طبی پیش رفت کا اعلان کیا ہے کہ اس نے نئی کینسر ویکسین کے ابتدائی(پری کلینیکل) تجربات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں جس سے اس دوا کی اثر انگیزی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی آنت کے کینسر کی 5 علامات جنہیں ہرگز نظرانداز نہ کریں، ماہرین کا انتباہ

روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘طاس’ کے مطابق یہ اعلان وفاقی طبی و حیاتیاتی ایجنسی کی سربراہ ورونیکا سکورتسووا نے مشرقی اقتصادی فورم میں کیا۔

 کئی برسوں پر محیط تحقیق

ورونیکا سکورتسووا کے مطابق یہ تحقیق کئی برسوں پر محیط رہی جن میں آخری 3 سال لازمی پری کلینکل مطالعات کے لیے مخصوص کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب ویکسین استعمال کے لیے تیار ہے اور ہم سرکاری منظوری کے منتظر ہیں۔

 ویکسین کے نتائج حیرت انگیز ہیں۔ دوا سے ٹیومر کے سائز میں 60 تا س80 فیصد کمی دیکھی گئی۔

مزید پڑھیے: روس نے کینسر کی ویکسین کی پہلی انسانی آزمائش کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پری کلینکل نتائج سے ظاہر ہوا کہ ویکسین محفوظ ہے حتیٰ کہ اس کے بار بار استعمال پر بھی کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے اور مریضوں میں زندگی کی شرح میں بھی بہتری دیکھی گئی۔

پہلے مرحلے کا ہدف

ابتدائی طور پر یہ ویکسین آنتوں کے کینسر کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مزید تحقیق گلائیوبلاسٹوما (دماغ کا خطرناک کینسر) اور میلانوما (جلد و آنکھ کا مخصوص کینسر) کے لیے بھی جاری ہے جو ترقی کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

زیادہ تر لوگ ویکسینز کو خسرہ، چیچک، یا پولیو جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جانتے ہیں۔ مگر کچھ کینسر ویکسینز ایسی بھی ہوتی ہیں جو مدافعتی نظام کو کینسر خلیات پہچاننے اور ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: گوشت کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق فی الحال کچھ ویکسینز پروسٹیٹ اور مثانے کے کینسر کے علاج میں استعمال ہو رہی ہیں جب کہ مزید ویکسینز پر تحقیق جاری ہے۔

کینسر ویکسین کیسے کام کرتی ہے؟

یہ ویکسینز لیبارٹری میں تیار کی جاتی ہیں اور جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو اس قابل بناتی ہیں کہ وہ کینسر کے خلیوں کو پہچان کر ان پر حملہ کر سکے۔

کچھ ویکسینز کینسر سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوتی ہیں جیسے ایچ پی وی (ویکسین) جب کہ کچھ علاج کے طور پر دی جاتی ہیں۔

مشرقی اقتصادی فورم 2025

روس کی طبی و حیاتیاتی ایجنسی کی سربراہ ورونیکا سکورتسووا

یہ اعلان 3 تا 6 ستمبر ولادی ووستوک میں ہونے والے 10ویں مشرقی اقتصادی فورم میں کیا گیا جس کا موضوع ’دور مشرق: امن و خوشحالی کے لیے تعاون‘ تھا۔

فورم میں 100 سے زائد سیشنز منعقد کیے گئے جن میں طب، معیشت، توانائی اور بین الاقوامی تعاون جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: کینسر ویکسین کی تحقیق کے لیے اے آئی سپر کمپیوٹر نے کام شروع کردیا

واضح رہے کہ اس روسی ویکسین کا بنیادی ہدف علاج ہے لیکن تحقیق جاری ہے اور ممکنہ طور پر یہ کنسر سے بچاؤ میں بھی مدد دے سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان