وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رواں ماہ پشاور میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ کل صوابی میں ہوگا، ٹکراؤ سے گریز کا اعلان
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس جلسے کو پاکستان کی تاریخ کا یادگار ایونٹ بنانا ہوگا، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ سیلاب کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جلسہ کیا جائے۔ میں جلسے کی تاریخ کا اعلان صرف پانچ دن پہلے کروں گا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا، تاہم کہیں بھی کوئی بڑا جلسہ منعقد نہ ہوسکا۔
خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر کارکنوں نے احتجاج کیا، لیکن قیادت کہیں پر متحرک نظر نہ آئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 5 اگست کو پشاور میں ریلی کی قیادت کی، تاہم کارکنوں سے خطاب کیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ جس پر کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل بھی دیکھنے کو ملا۔