مارک زکربرگ کا مارک زکربرگ کیخلاف مقدمہ، امریکا میں حیران کن قانونی جنگ

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے دیوالیہ پن کے وکیل مارک ایس زکربرگ نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ کمپنی نے بار بار ان کے اکاؤنٹس اس بنیاد پر معطل کیے کہ وہ مبینہ طور پر فیس بک کے سی ای او اور ہم نام مارک ای زکربرگ کی نقالی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی فیس بک مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے

میریون سپیریئر کورٹ میں دائر اس مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ 2022 سے 2025 کے دوران وکیل کے ذاتی اور پیشہ ورانہ اکاؤنٹس متعدد مرتبہ بند کیے گئے۔

 https://Twitter.com/Global_Folder/status/1964357268583174399

ان کے بقول، ان کا ذاتی پروفائل 9 بار معطل ہوا جبکہ ان کی لا فرم کا صفحہ 5 مرتبہ ہٹایا گیا، اس سے نہ صرف مؤکلین سے رابطے میں رکاوٹ پیدا ہوئی بلکہ فیس بک پر دیے گئے لگ بھگ 11 ہزار ڈالر کے اشتہارات بھی ضائع ہوگئے۔

مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا نے لاپرواہی اور معاہدے کی خلاف ورزی کی، کیونکہ وہ ایک ہی نام رکھنے والے صارفین میں فرق کرنے میں ناکام رہی اور اپنی نگرانی کے نظام کو درست طریقے سے استعمال نہ کیا۔

درخواست گزار وکیل کے مطابق یہ ایسے ہے جیسے آپ بل بورڈ خریدیں اور کوئی آ کر اس پر چادر ڈال دے۔

میٹا نے بعد میں تسلیم کیا کہ اکاؤنٹس غلطی سے معطل کیے گئے تھے اور انہیں بحال کر دیا گیا، لیکن وکیل اب بھی ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بار بار کی معطلی نے ان کے کاروبار اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا انسٹاگرام اور واٹس ایپ مارک زکربرگ کی ملکیت نہیں رہیں گے؟ فیصلہ عدالت کرے گی

یہ کیس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور صارفین اسے اس لحاظ سے دلچسپ قرار دے رہے ہیں کہ مارک زکربرگ نے مارک زکربرگ پر مقدمہ کر دیا۔

 انڈیانا کے وکیل نے بھی اس صورتحال کو مزاحیہ انداز میں لیا اور کہا کہ اگر دوسرا مارک زکربرگ ذاتی طور پر معافی مانگنا چاہے یا پھر مجھے اپنی یاٹ پر مدعو کرے تو میں انکار نہیں کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں