طلبہ کے لیے خوشخبری: پاکستان میں پہلی امریکی یونیورسٹی کا کیمپس قائم

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پہلی امریکی یونیورسٹی کا کیمپس قائم کردیا گیا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) کا قیام ایک خصوصی شراکت داری کے تحت عمل میں آیا ہے، جو ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی (ASU) اور NIT کے درمیان طے پایا ہے۔

یہ ASU کا پاکستان میں پہلا خصوصی تعاون ہے، جو ASU-Cintana الائنس کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ اس ادارے میں طلبہ کو پاکستانی اور امریکی دونوں ڈگریاں حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ جدید کیمپس لاہور کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 7 کے قریب واقع ہے، جہاں عالمی معیار کی تعلیم، بین الاقوامی تبادلوں اور صنعت سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔

یہ منصوبہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں ایک انقلابی قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو طلبہ کو دنیا بھر کی 30 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے عالمی نیٹ ورک سے جوڑے گا اور کاروبار و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مستقبل کے رہنما تیار کرے گا۔ مزید جانیے طارق بن نواز کی رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

پاکستان: ٹرانس شپمنٹ کا متوقع مرکز

افغان سرحد پر سیکیورٹی خدشات، روس تاجکستان کو ہتھیار اور فوجی سازوسامان فراہم کریگا

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں