ایشیا کپ کے ٹی20 مرحلے میں بننے والے اہم ریکارڈ، پاکستانی کھلاڑی کہیں موجود نہیں

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 منگل 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میزبان متحدہ عرب امارات 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ یہ ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کا میلہ آج سجنے کو تیار، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کئی یادگار کارکردگیاں ریکارڈ بک کا حصہ ہیں، تاہم دلچسپ طور پر یہ اہم اعزازات حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

سب سے بڑا انفرادی اسکور

بھارت کے ویرات کوہلی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑے انفرادی اسکور کے مالک ہیں۔

انہوں نے 2022 میں دبئی میں افغانستان کے خلاف ناقابلِ شکست 122 رنز کی اننگز کھیلی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک صرف ایک اور بیٹر نے اس ٹورنامنٹ میں سنچری بنائی ہے، ہانگ کانگ کے بابَر حیات، جنہوں نے 2016 میں عمان کے خلاف 122 رنز بنائے۔

بہترین بولنگ کے اعدادوشمار

بھارت ہی کے بھونیشور کمار کی 2022 میں افغانستان کے خلاف 5 رنز دے کر 4 وکٹیں لینے کی کارکردگی اب تک سب سے بہترین بولنگ اسپیل ہے، یہ ٹی20 ایشیا کپ میں واحد 5 وکٹ ہال بھی ہے۔

سب سے بڑا ٹیم اسکور

ٹیم اسکورز میں بھی بھارت سبقت لے گیا، جس نے 2022 میں افغانستان کے خلاف 212 رنز بنائے، جو سب سے بڑا اسکور ہے، اس کے برعکس ہانگ کانگ اسی سال پاکستان کے خلاف محض 38 رنز پر ڈھیر ہو گیا، جو کم ترین اسکور ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں 3 پاک-بھارت مقابلوں کا امکان، مگر کیسے؟

سب سے کم رنز کا کامیاب دفاع

2016 میں سری لنکا نے صرف 129 رنز بنائے تھے لیکن انہوں نے متحدہ عرب امارات کو 115 پر آؤٹ کر کے اس اسکور کا کامیابی سے دفاع کیا، یہ ایشیا کپ ٹی20 تاریخ کا کم ترین دفاعی اسکور ہے۔

ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچز

فیلڈنگ میں بھی ہانگ کانگ کے بابر حیات نے اپنا نام درج کروایا، جب انہوں نے 2016 میں افغانستان کے خلاف ایک میچ میں 4 کیچز پکڑے، جو کسی نان وکٹ کیپر کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز

بیٹنگ میں مجموعی طور پر بھی ویرات کوہلی کا غلبہ ہے، وہ 9 اننگز میں 429 رنز بنا چکے ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، وکٹوں کے اعتبار سے بھارت کا ایک فاسٹ بولر 13 وکٹوں کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ میں آگے ہے۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں

تاہم مجموعی طور پر ایشیا کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن نے حاصل کیں، جو 24 میچوں میں 30 شکار کر کے سب سے آگے ہیں۔

بیٹنگ میں مجموعی طور پر بھی ویرات کوہلی کا غلبہ ہے، وہ 9 اننگز میں 429 رنز بنا چکے ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، وکٹوں کے اعتبار سے بھارت کا ایک فاسٹ بولر 13 وکٹوں کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ میں آگے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟