پیکا ایکٹ کے تحت اب تک کہاں، کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں؟

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت داخلہ کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 372 مقدمات درج کیے گئے ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 268، جبکہ بلوچستان میں سب سے کم 7 مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے، این سی سی آئی اے نے مجموعی طور پر 1214 مقدمات درج کیے جس کی زد میں 10 صحافی بھی آگئے ہیں۔ اس قانون کے تحت درج مقدمات میں صحافیوں کی تعداد بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز کی تشہیر پر کریک ڈاؤن، لاہور میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ پیکا ایکٹ کے تحت پنجاب میں 268، خیبرپختونخوا میں 47، سندھ میں 21، اسلام آباد میں 19، آزاد کشمیر میں 10، بلوچستان میں 7 جبکہ گلگت بلتستان میں کوئی بھی مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج نہیں کیا گیا ہے، اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے اب پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ رجسٹرڈ نہیں کر سکتے۔

اب تک جن صحافیوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوئے ان میں عادل راجا، عمران ریاض، شہزاد رفیق، احمد نورانی، صابر شاکر، معید حسن پیرزادہ، احمد نورانی، فرحان گوہر، ملک خالد جمیل اور محمد وحید شامل ہیں۔

حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت درج کی گئی 19 ایف آئی آرز میں سے 9 ایف آئی آر پیکا ترامیم سے پہلے درج ہوئی ہیں اور 10 پیکا ایکٹ کے بعد درج ہو چکی ہیں، ان مقدمات میں کوئی بھی مقدمہ کسی صحافی کے خلاف نہیں ہے، جبکہ 19 مقدمات میں کوئی ایک بھی ملزم گرفتار نہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ پاکستان میں این سی سی آئی اے کے مجموعی طور پر 15 دفاتر ہیں، اب تک کل 1214 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں 10 صحافی اور 1204 دیگر عام لوگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5 سال کی سزا ہوگی

انہوں نے بتایا کہ ان مقدمات میں سے 611 مقدمات مالی فراڈ کیسز کے ہیں، ہراسگی کے 320، نفرت انگیز تقاریر کے 174 مقدمات جبکہ غیر قانونی سمز رکھنے کے 19 مقدمات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں