نیپالی وزرا اور اہل خانہ  کیسے فوجی ہیلی کاپٹر کی رسی سے لپٹ کر فرار ہوئے، ویڈیو وائرل

جمعرات 11 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر عائد عارضی پابندی کے بعد نیپال میں بھڑکنے والے پُرتشدد مظاہروں نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ وزیرِاعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہو گئے اور فوج کو امن و امان کی بحالی کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے۔

منگل کو سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا: وزرا اور ان کے اہل خانہ کو فوجی ہیلی کاپٹر کی ریسکیو رسی سے لپٹ کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔ یہ منظر اس وقت کا ہے جب مشتعل مظاہرین نے دارالحکومت کو بدامنی اور آگ و خون کے مناظر میں تبدیل کر دیا۔

پارلیمان اور وزیروں کے گھروں پر حملے

‘جن زی’ کی قیادت میں لاکھوں مظاہرین نے پارلیمان کی عمارت کو آگ لگا دی اور وزرا کے گھروں پر حملے کیے۔

وزیرِ اطلاعات پرتھوی سبا گرونگ کا گھر جلادیا گیا۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خزانہ بشنو پاوڈیل کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا گیا۔

نیپال رسترا بینک کے گورنر بشوو پاوڈیل کے گھر پر بھی حملہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے نیپال: سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی نے عبوری حکومت کی سربراہی قبول کرلی

سابق وزیرِ داخلہ رامیش لکھیک کا گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

ایک ویڈیو میں وزیرِ خزانہ کو سڑک پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد سہتے اور لاتیں کھاتے دکھایا گیا۔

ایک اور ویڈیو میں مظاہرین نے وزیرِ خارجہ ارزو رانا دیوبا اور ان کے شوہر، سابق وزیرِاعظم شیر بہادر دیوبا کو ان کے گھر میں نشانہ بنایا۔ مسٹر دیوبا خون میں لت پت ایک کھیت میں بیٹھے بے یار و مددگار دکھائی دیے، جس کے بعد فوج نے انہیں ریسکیو کیا۔

ہیلی کاپٹر ریسکیو

ایک ویڈیو میں فوجی ہیلی کاپٹر کو ایک ہوٹل کے اوپر پرواز کرتے دیکھا گیا، جہاں ریسکیو باسکٹ کے ذریعے وزرا اور اہل خانہ کو بچایا جا رہا تھا۔ پس منظر میں دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیے نیپال میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، صدر، وزیراعظم کی رہائش گاہیں، پارلیمان نذر آتش، وزیر خزانہ پر تشدد، وزیراعظم مستعفی

جیل کا ٹوٹنا اور قیدیوں کی بغاوت

اس دوران مظاہرین نے جیلوں میں بھی آگ لگائی۔ قیدیوں نے مین گیٹ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی، مگر فوج نے انہیں قابو کر کے مختلف جیلوں میں منتقل کیا۔

احتجاج کا سبب

یہ احتجاج اس وقت شروع ہوا جب حکومت نے فیس بک، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی عائد کی، الزام لگاتے ہوئے کہ یہ کمپنیاں سرکاری رجسٹریشن اور نگرانی کے عمل میں شامل نہیں ہوئیں۔ مگر جلد ہی یہ مظاہرے وسیع تر عوامی غصے میں بدل گئے۔

بے روزگاری اور مبینہ  ’نیپو کڈز‘ کے مراعات یافتہ طرزِ زندگی نے نوجوانوں کو مزید مشتعل کیا۔ یاد رہے کہ نیو کڈز ان بچوں یا رشتہ داروں کو کہتے ہیں جنہیں صرف اپنے والدین یا خاندان کی طاقت، اثرورسوخ یا سیاسی/شوبز تعلقات کی وجہ سے عہدے، مراعات یا مواقع مل جاتے ہیں، چاہے ان کی اپنی صلاحیت یا قابلیت کم ہو۔

یہ بھی پڑھیے نیپال میں ’جنریشن زی‘ تحریک، بھارت کے خطے میں بالادستی کے عزائم بے نقاب

 عالمی بینک کے مطابق پچھلے سال نیپال میں نوجوانوں کی بے روزگاری 20 فیصد رہی، اور حکومت کا کہنا ہے کہ روزانہ 2 ہزار سے زائد نوجوان روزگار کی تلاش میں بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے