نیپال میں ’جنریشن زی‘ تحریک، بھارت کے خطے میں بالادستی کے عزائم بے نقاب

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیپال میں سوشل میڈیا پابندی کے خلاف ابھرنے والی ’جنریشن زی‘ کی احتجاجی تحریک نے خطے میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، مقامی اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان جھڑپوں کے دوران اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیپالی حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت 26 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کر دیے ہیں جبکہ دارالحکومت کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال: سوشل میڈیا پر پابندی کیخلاف احتجاج اور ہلاکتیں، وزیراعظم مستعفی ہوگئے

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق نیپالی نوجوان رہنماؤں نے مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور مقامی سطح پر حکومت کو سخت دباؤ کا سامنا ہے۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اس تحریک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور نیپال سمیت خطے کے دیگر ممالک میں اندرونی مداخلت کے ذریعے اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کے ہندوتوا نظریے پر مبنی توسیع پسندانہ عزائم کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل 2019 میں بھارت نے نیپال کے متنازع علاقے کالاپانی، لیپولیخ اور لمپیادھورا کو اپنے نقشے میں شامل کیا تھا، جس پر نیپال نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: نیپال میں پرتشدد مظاہرے جاری، اقوام متحدہ نے تعاون کی پیشکش کردی

اسی طرح مالدیپ میں ’بھارت نکل جاؤ‘ تحریک کے دوران بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد سامنے آئے اور وہاں کی حکومت کے 3 عہدیدار وزیراعظم مودی کو ’مسخرہ، دہشت گرد‘ اور ’اسرائیل کی کٹھ پتلی‘ قرار دے چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں بھارت کا اثر و رسوخ شیخ حسینہ کی حکومت کے ذریعے قائم رہا جبکہ ’تیستا دریا‘ کے تنازعے اور پاکستان کے ساتھ ’سندھ طاس معاہدے‘ کی معطلی نے بھارت کی آبی جارحیت کو مزید بے نقاب کیا۔

اسی طرح ماضی میں بھی سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کی سرپرستی سے لے کر 2022 کے فسادات تک بھارتی کردار پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیپال میں فیس بک، یوٹیوب اور ایکس بند کرنے کا اعلان کیوں کیا گیا؟

پاکستان کے خلاف دہشت گرد تنظیموں کی حمایت پر سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ کے بیانات بھی اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ بھارت خطے میں امن اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے والا ایک علاقائی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے والا ملک بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں