امریکا میں چارلی کرک کی ہلاکت؛ سابق روسی صدر نے الزام یوکرین نواز لبرلز پر دھر دیا

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے دعویٰ کیا کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کی حمایت کا تعلق امریکا میں بڑھتی ہوئی سیاسی پرتشدد کارروائیوں سے ہے۔

سابق روسی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قدامت پسند نوجوان رہنما چارلی کرک ہلاک، امریکا میں 4 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

بدھ کی شام وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس کا الزام ’انتہا پسند بائیں بازو کی بیان بازی‘ پر عائد کیا۔

چارلی کرک، جو ٹرمپ کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں، طلبا کے ساتھ مباحثوں اور اپنے قائم کردہ قدامت پسند نوجوانوں کے ادارے ’ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے ذریعے شہرت حاصل کر چکے تھے۔

مزید پڑھیں:قتل ہونے والے امریکی نوجوان رہنما چارلی کرک کون تھے؟

ریاست یوٹاہ کی پولیس نے حملہ آور کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد دمتری میدویدیف نے، جو اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین ہیں، امریکا میں حالیہ برسوں میں پیش آنے والے سیاسی طور پر محرک حملوں کی ذمہ داری ’یوکرین نواز بائیں بازو کے لبرل گروہوں‘ پر عائد کی، جن میں صدر ٹرمپ پر ہونے والی قاتلانہ حملے کی 2 کوششیں بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:چارلی کرک کو امریکا کا سب سے بڑا سول اعزاز ’پریزیڈنشیل میڈل آف فریڈم‘ دیا جائے گا، ٹرمپ

دمتری میدویدیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں دریافت کیا کہ اب اگلا ہدف کون ہوگا۔ ’شاید وقت آگیا ہے کہ میگا (میک امریکا گریٹ اگین) ٹیم یہ سمجھ لے کہ یوکرین کی حمایت دراصل قاتلوں کی حمایت ہے۔‘

انہوں نے اپنے دعوے کی مزید وضاحت نہیں کی، جو ان بیانات کی طرح تھا جو وہ روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے کے حملے کے بعد سے اکثر سخت اور اشتعال انگیز انداز میں دیتے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی نیول اکیڈمی میں لاک ڈاؤن، فائرنگ سے طالب علم زخمی

اگرچہ امریکی حکام کی جانب سے اس بیان پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن ماضی میں دمتری میدویدیف کے ایسے تبصروں نے وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام اور خود صدر ٹرمپ کو بھی برہم کیا ہے۔

گزشتہ اگست میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے 2 ایٹمی آبدوزیں تعینات کی ہیں، کیونکہ دمتری میدویدیف نے مغرب پر ممکنہ جوہری حملوں کے بارے میں اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ