وزیراعظم شہباز شریف دوحہ میں منعقدہ عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم 15 ستمبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس اسرائیل کے دوحہ پر فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پس منظر میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: قطر: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی دوحہ روانہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں دوحہ کا دورہ کرکے قطری قیادت کو پاکستان کی جانب سے قطر کی سلامتی و خودمختاری اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان نے عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دیدی

15 ستمبر کو منعقد ہونے والا یہ ہنگامی اجلاس امت مسلمہ کے درمیان یکجہتی اور علاقائی امن کے قیام کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بیرونی فنڈنگ، بھارت کے مبینہ کردار اور انسانی حقوق کی رپورٹس پر سنگین سوالات

امریکا ایران کشیدگی کے اثرات: تیل کی قیمتوں میں تیزی، بٹ کوائن 2 ماہ کی کم ترین سطح پر

گلگت بلتستان انتخابات: پی ٹی آئی پر مقامی سیاسی عمل کو متاثر کرنے اور افراتفری پھیلانے کا الزام

اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی