بھارت میں اڈانی گروپ کے حصص میں جمعہ کو نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جب مارکیٹ ریگولیٹر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) نے امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
ایس ای بی آئی کے فیصلے کے بعد اڈانی گروپ کے مختلف اسٹاکس میں 1 فیصد سے 9.6 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے کینیا کا گوتم اڈانی کی کمپنی سے ملٹی ملین ڈالرز کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا اعلان
اڈانی ٹوٹل گیس 10 فیصد اضافے کے ساتھ سب سے آگے رہا۔ اڈانی انٹرپرائزز (فلیگ شپ کمپنی) میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ اڈانی پاور 7.4 فیصد چڑھ گیا، جو نمایاں ترین گینرز میں شامل رہا۔ جبکہ اڈانی پورٹس میں 2 فیصد جبکہ اڈانی گرین اور اڈانی انرجی سلوشنز میں تقریباً 4 فیصد کا اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ جنوری 2023 میں ہنڈن برگ نے الزام لگایا تھا کہ اڈانی گروپ نے کچھ کمپنیوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی کر کے مالی بے ضابطگیاں کی ہیں۔ تاہم ایس ای بی آئی نے اپنی تحقیقات میں قرار دیا کہ ان لین دین کے وقت موجودہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہوئی تھی، اور نہ ہی فراڈ یا غیر منصفانہ تجارتی عمل پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 265 ملین ڈالرز رشوت کا الزام، بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد
گروپ چیئرمین گوتَم اڈانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس ای بی آئی کی جامع تحقیقات نے ثابت کر دیا کہ ہنڈن برگ کے دعوے بے بنیاد تھے۔ شفافیت اور دیانت ہمیشہ اڈانی گروپ کی پہچان رہی ہے۔ ہم ان سرمایہ کاروں کے دکھ میں شریک ہیں جنہیں اس گمراہ کن رپورٹ کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ جھوٹا بیانیہ پھیلانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔













