سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خصدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی بنیاد پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جن میں 3 افغان شہری اور 2 خود کش بمبار بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں سے روکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 35 دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ کیوں کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔