ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سینچری اسکور کرنے کے بعد جشن کا انوکھا انداز اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور: فخر زمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ہائی وولٹیج میچ پہلے ہی نو ہینڈ شیک کے واقعے اور فخر زمان کو متنازع آؤٹ دیے جانے کے باعث موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ایسے میں صاحبزادہ فرحان نے اپنی جارحانہ اننگز سے میچ کا رنگ مزید بدل دیا۔
This is how Farhan celeberated his 50 against India to pay tribute to Pakistan armed forces..
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) September 21, 2025
اوپنر نے محض 34 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے اور نصف سینچری کے فوراً بعد بیٹ کو بندوق کی مانند تھام کر فائرنگ کے انداز میں جشن منایا، جس نے شائقین کو حیران اور پرجوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم
یہ بھارت کے خلاف ان کی مسلسل دوسری نصف سینچری ہے، جس نے پاکستانی اننگز کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔