چینی جوڑے کو باکس میں ملنے والی پاکستانی لڑکی نے سوشل میڈیا مداح سے شادی کیوں کی؟

بدھ 24 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر فین زیہے (Fan Zihe) کی کہانی نے چین اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ 20 سالہ فین زیہے بچپن میں پاکستان میں ایک کارڈ بورڈ کے ڈبے میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، بعد ازاں انہیں ایک چینی جوڑے نے گود لے لیا جو اس وقت پاکستان میں ملازمت کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حسن سے آگے کی کہانی: مس پاکستان گلوبل مثبت تبدیلی کی مثال بن گئیں

فین زیہے کو چین کے صوبہ ہینان کے دیہی علاقے میں پالا گیا، جہاں ان کی زندگی سادہ مگر محنت طلب رہی۔ ان کی قسمت کا دھارا اس وقت بدلا جب 2023 کے آخر میں ان کی ایک مختصر ویڈیو، جس میں وہ ہینان لہجے میں نوڈلز کھاتے ہوئے نظر آئیں۔

 ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس ایک ویڈیو نے انہیں یکدم شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے فالوورز کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

فین زیہے اپنی دلکش شخصیت اور دیہی زندگی کے روزمرہ مناظر شیئر کرنے کے باعث مشہور ہوئیں۔ وہ مقامی کسانوں کی پیداوار کو آن لائن فروغ دے کر ان کی مدد بھی کرتی ہیں۔ ان کے عاجزانہ مزاج اور نرمی نے انہیں لاکھوں دلوں میں جگہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد طالبہ کی تحقیق اسپین کے شہریوں کی زندگیاں کیسے بدل رہی ہے؟

ان کے مداحوں میں سے ایک لیو شیاوشوائی بھی تھے، جو ان کی کہانی اور حوصلے سے متاثر ہوئے۔ باہمی دوستوں کے ذریعے ہونے والی ملاقات نے آہستہ آہستہ محبت کا روپ اختیار کیا۔

لیو شیاوشوائی نے فین زیہے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا، اپنی ملازمت چھوڑ دی اور فین کے آن لائن کیریئر میں ان کے سب سے بڑے معاون بن گئے۔ وہ ویڈیوز کی ایڈیٹنگ سے لے کر آلات کے انتظام اور فین کے گود لینے والے والدین کی کھیتوں پر مدد تک سب کچھ کرتے ہیں۔

تین سال کے رشتے کے بعد 17 ستمبر کو فین اور لیو نے شادی کر لی۔ یہ شادی ایک سادہ مگر روایتی تقریب پر مشتمل تھی جس میں دونوں خاندان شریک ہوئے۔ اس موقع پر کسی قسم کا ’بریڈ پرائس‘ (حق مہر نما رقم) نہیں رکھا گیا، بلکہ تقریب میں سادگی اور خلوص نمایاں رہا۔ لیو نے تقریب میں سمندر سے متعلق تھیم شامل کیا کیونکہ فین نے اپنی زندگی میں کبھی سمندر نہیں دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کی خاطر بھارت جانے والی پاکستانی لڑکی واپس وطن پہنچ گئی

شادی کی تصاویر اور لائیو اسٹریمز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ لاکھوں مداحوں نے اس محبت بھری کہانی کو ایک ’پریوں کی داستان‘ قرار دیا۔ صارفین نے لیو کو یاد دلایا کہ وہ اپنی ’ہینان پرنسز‘ کی ہمیشہ قدر کریں۔

فین زیہے کی زندگی کی یہ جدوجہد اور محبت کی کہانی اب چین میں نہ صرف ایک متاثر کن مثال سمجھی جا رہی ہے بلکہ پاکستان میں بھی اسے دلچسپی اور محبت کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ یہ کہانی اس بات کی علامت ہے کہ قسمت اور محبت مل کر کیسے زندگی کو ایک نئی شکل دے سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی