جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، این سی اے کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں 16 روزہ ریڈ بال ٹریننگ کیمپ مکمل ہو گیا، جہاں قومی کھلاڑیوں نے 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 11 کھلاڑیوں نے کیمپ میں حصہ لیا، جن میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمیل حسین شامل تھے۔ این سی اے کے کوچز اور دیگر عملہ بھی معاون رہا۔

محمد رضوان اور نسیم شاہ کیمپ کے لیے دستیاب نہ ہوسکے کیونکہ وہ ان دنوں کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کھیل رہے ہیں۔

اظہر محمود نے کیمپ کی تکمیل پر ویڈیو بیان میں کہا کہ کیمپ کے 2 بنیادی مقاصد تھے، ایک تو جنوبی افریقہ سیریز کی تیاری اور دوسرا ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کے ساتھ کام کرنا، دونوں مقاصد بڑی حد تک حاصل کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 تک پاکستان کے کپتان برقرار

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے پاس بھی دو اسپنرز موجود ہیں، اس لیے پاکستانی بیٹرز کو اسپن پچ پر طویل اننگز کھیلنے کی مشق کروائی گئی، جبکہ باؤلرز کو کنٹرول، لائن اور وکٹ لینے کے مختلف آپشنز پر کام کرنے کا موقع ملا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی اسپن دوست حکمت عملی کو ایک بار پھر جاری رکھے گا، جس نے گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف کامیابی دلائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں