ٹریفک پولیس کی نگرانی میں خطرناک ون ویلنگ، ’یہ کوئی غریب کرتا تو جیل میں بیٹھا ہوتا‘

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ٹریفک پولیس اہلکار کی قیادت میں جاری بائیک ریلی کے دوران ایک نوجوان بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتا نظر آ رہا ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے جبکہ اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار بھی اس کے ساتھ موجود ہے۔

 صارفین نے اس حرکت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی لاپرواہی سڑکوں پر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر نوجوان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ٹریفک پولیس کے پروٹوکول میں ہی ون ویلنگ کی جا رہی ہے۔ سید داؤد ہاشمی کہتے ہیں کہ اگر یہی عام آدمی ہیلمٹ کے بغیر جا رہا ہوتا تو کہتے 2000 کا چالان بھریں لیکن یہ نوجوان بغیر ہیلمٹ کے ون ویلنگ کر رہا ہے اور ٹریفک پولیس اہلکار خود اس کا راستہ کلیئر کر رہا ہے۔


صادق یوسف نے کہا کہ اس کو کہتے ہیں قانون کی سرپرستی میں قانون کی خلاف ورزی اور اگر یہی سب کوئی غریب کرتا تو وہ جیل میں بیٹھا ہوتا۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ غریب ون ویلنگ کرے تو پرچہ اور اگر امیر کرے تو پروٹوکول۔  جبکہ کئی صارف ایسے بھی تھے جو ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان کو ہیلمٹ پہننے کا مشورہ دیتے نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم