اسلام آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیٹ کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار
ترجمان اسلام آباد پولیس کے کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کی حدود میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کار چوری میں ملوث گروہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، کارروائی کے دوران 1 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 6 قیمتی چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق برآمد شدہ گاڑیوں میں ہونڈا، کرولا، وٹز، مہران اور ہائی ایس شامل ہیں۔ یہ گاڑیاں مختلف شہروں سے چوری کرکے جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ استعمال کی جارہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی : منشیات فروشوں کے کئی ٹھکانے مسمار، درجنوں ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ کار چوری میں ملوث نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکتے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔














