وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ناقابلِ شکست رشتہ مزید گہرا ہو رہا ہے جو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پرھیں:پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
چین کے 76ویں یومِ قومی کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ستمبر میں ان کا حالیہ دورۂ چین، دونوں ممالک کے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے کا باعث بنا۔
On the auspicious occasion of the 76th National Day of the People’s Republic of China, I extend my heartfelt felicitations to H.E. President Xi Jinping as well as to the brotherly Chinese people, on behalf of the people and Government of Pakistan as well as on my own behalf.…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 1, 2025
انہوں نے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر پُرعزم ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو کامیابی سے آگے بڑھایا جائے، جو باہمی تعاون کا ایک انقلابی ستون ہے اور اب یہ منصوبہ 5 نئے راہداریوں کے ساتھ دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی پیک سے گلگت بلتستان کو کیا فوائد حاصل ہورہے ہیں؟
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ، جو 1951 سے ایک شاندار تاریخ کی حامل ہے، باہمی اعتماد، قربانی اور خلوص کی عکاس ہے۔