فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ تقریب قومی سلامتی و جنگی کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس کے غیر ملکی شرکا اپنے ملکوں کے سفیر ہیں، مشترکہ تربیتی کورسز سے ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پیپلز پارٹی کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، جسے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری ترجیح ہونی چاہیے، گڈ گورننس سے عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے، پنجاب کو ملکی تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، متاثرہ علاقوں میں پنجاب کی انتظامیہ اور کابینہ نے ایک ٹیم بن کر کام کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو 3 وقت مفت کھانا فراہم کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہترین طبی سہولتیں دیں، پنجاب نے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کررہے ہیں، پنجاب میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف پروگرامز شروع کیے ہیں، صوبہ بھر میں ترقیاتی کام شروع کیے گئے، صوبے کے دیہات کو مثالی بنانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے، صوبے میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘