پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے، اسحاق ڈار

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کی گئی 11 فیصد کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف عام آدمی کے لیے ہے۔

’گیارہ فیصد ریلیف دیا گیا حکومت اب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرانے پر عمل درآمد کرے۔‘

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ جب بھی پیٹرول کی قیمتوں میں 3 یا 4 روپے بھی اضافہ ہو تو کرایوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ابھی اتنا ریلیف دیا گیا ہے تو اس پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

’اس ریلیف کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا بہت ضروری ہے۔‘

اسحاق ڈار نے کہا کہ سود کے خاتمے اور اسلامک بینکنگ سے متعلق قائم کمیٹی تیزی سے کام کر رہی ہے، اسلامی شقوں اور سود سے متعلق شقوں میں ترامیم کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

’ میں نے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اسٹیٹ بینک کو خط لکھا تھا کہ سود کے خلاف فیصلہ پر اسٹیٹ بینک کی نظر ثانی اپیل واپس لیںنے کا کہا تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں