’کھیل کو سیاست سے آزاد رہنے دیں‘، مائیکل ایتھرٹن کا پاک بھارت میچوں پر آئی سی سی سے بڑا مطالبہ

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق انگلش کرکٹ کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنے عالمی ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے شیڈول پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے، کیونکہ یہ مقابلے اب کھیل سے زیادہ سیاسی کشیدگی اور نفسیاتی جنگ کا تاثر دیتے ہیں۔

ایتھرٹن نے اپنے تجزیے میں کہا کہ پاک بھارت مقابلے، جو کبھی کھیل کے ذریعے سفارتکاری کی علامت سمجھے جاتے تھے، اب دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازع اور بداعتمادی کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران سامنے آنے والی صورتِحال نے واضح کر دیا ہے کہ اب ان میچوں کے انعقاد میں سیاسی اور معاشی مفادات کا زیادہ عمل دخل ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ :پاک بھارت ٹاکرا، سیاسی کشیدگی اور ممکنہ ’ہینڈ شیک تنازع‘ نے میچ کو گھیر لیا

ایتھرٹن نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کا مالی اثر بہت زیادہ ہے، جس کے باعث آئی سی سی ان مقابلوں کو شیڈول سے نکالنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

ان کے مطابق، ان میچز سے منسلک براڈکاسٹ رائٹس کی مالیت قریباً 3 ارب ڈالر ہے، جو انہیں دنیا کے سب سے زیادہ منافع بخش کرکٹ مقابلے بناتی ہے۔ یہ میچ آئی سی سی ایونٹس کے مالی ڈھانچے میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، شاید اسی وجہ سے یہ بار بار ٹورنامنٹس میں شامل کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟

ایتھرٹن نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ ٹورنامنٹ کے ڈراز میں شفافیت لائی جائے، اور اگر دونوں ٹیمیں قدرتی طور پر آمنے سامنے نہیں آتیں، تو زبردستی شیڈولنگ سے گریز کیا جائے۔ کھیل کو سیاست سے آزاد رہنے دیں۔

ایتھرٹن کے مطابق کرکٹ ایک وقت میں امن کی زبان ہوا کرتی تھی، مگر اب یہ سرحدوں کی سیاست میں الجھ کر اپنی اصل روح کھو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں