پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ ویڈیو حال ہی میں منعقد ہونے والی ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام کی شادی کی تقریب کی ہے، جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت کئی معروف قومی و مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر نسیم شاہ کے ہمشکل بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں نسیم شاہ کو کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے، تاہم کچھ صارفین نے فاسٹ بولر کی صحت اور کرکٹ سے مبینہ عدم دلچسپی پر نکتہ چینی کی ہے۔
The clip is here…😑😑 Naseemaaa https://t.co/5uUUuYKUIx pic.twitter.com/qgKq6H3C9l
— 𝑨𝙗𝒅𝙪𝒍𝙡𝒂𝙝 𝙎𝒖𝙡𝒕𝙖𝒏⁵⁶ (@Abdullahs_56) October 5, 2025
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا حیرت کی بات نہیں کہ نسیم شاہ کا وزن بڑھ رہا ہے، ان کی پلیٹ چاولوں سے بھری ہوئی ہے اور ساتھ سیون اپ پی رہے ہیں۔ انہیں کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
No wonder Naseem Shah is over weight. His plate is full of rice and having a 7up. No interest in cricket 😡
pic.twitter.com/Lxx20KnbA2— Tahir (@rajatahir27) October 5, 2025
خرم دلاور نے لکھا کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں کہ ٹاپ لیول کے کھلاڑی کبھی کبھار چیٹ میل لے لیتے ہیں۔ ان کی فٹنس ایک دن کے کھانے سے نہیں، بلکہ مسلسل مہینوں کی ٹریننگ اور محنت سے بنتی ہے۔
Even elite players have cheat meals. Their overall fitness comes from months of training, not a single plate of food.
— Khurram Dilawar Choudhry (KDC) (@khurram333) October 6, 2025
ایک ایکس صارف نے طنزاً کہا کہ بریانی کھاؤ اور پھر 10 اوورز میں 80 اسکور کھاؤ۔
biryani khaoo .. and 10 overs mein 80 khaoo ..
— CricFan (@CricF42992) October 5, 2025
فراز نامی صارف نے کہا کہ صرف مہارت کافی نہیں ہوتی، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بھی ضروری ہے۔
correct. just skills is not enough you have to be fit to play cricket.
— Faraz (@Faraz8295292836) October 6, 2025
جہاں کئی صارفین نے ان پر تنقید کی وہیں چند صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ وہ شادی میں آئے ہیں اس لیے انہیں آرام سے کھانا کھانے دیا جائے۔














