خادم حرمین شریفین کا مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی ہدایت

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ کی تاریخی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے مہمانوں کا کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ

اس فیصلے کا مقصد زائرین اور نمازی کو یہ سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ دن یا رات کسی بھی وقت عبادت ادا کرسکیں۔

امیر مدینہ اور ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مملکت کی جانب سے بيوتُ اللّٰہ کی خدمت اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے تسلسل کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد قبلتین کی دینی و تاریخی اہمیت کے پیش نظر انتظامیہ کو مکمل آپریشنل تیاری کی ہدایت دے دی گئی ہے تاکہ نمازیوں کو ہر وقت پرسکون اور منظم ماحول میسر ہو۔

مزید پڑھیے: مکہ مکرمہ میں 9 اگست کو 45واں عالمی قرآن مقابلہ، 128 ملکوں کے قراء کی شرکت متوقع

وزیر مذہبی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ مسجد کو 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ سعودی قیادت کے اس عزم کی توثیق ہے جو تاریخی مساجد کی دیکھ بھال اور نمازیوں کے لیے اعلیٰ ترین سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، ریاض میں 9ویں فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت قبول

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت مذہبی امور بيوتُ اللّٰہ کی ترقی و نگہداشت کے لیے متعدد منصوبے نافذ کر رہی ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں اور اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب