پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا معاہدہ، گندم 3500 روپے فی من خریدی جائے گی

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گندم کی خریداری اور کاشت کے حوالے سے جامع اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت اور دستیاب وسائل کی تفصیلی بریفنگ دی۔

آئندہ سال کی خریداری کا منصوبہ

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار کیا جائے گا اور پنجاب میں گندم کی کمی نہیں ہے، وافر ذخائر موجود ہیں۔

کاشتکاروں کے لیے سہولیات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور ان کا ساتھ ہر حال میں دیا جائے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر فراہم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بسنت کا تہوار منانے  کی اجازت دینے پر غور، شرائط کیا ہوسکتی ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں روپے کی زرعی مدد فراہم کی گئی ہے اور پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

گندم خریداری کا معاہدہ

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان معاہدہ کیا جائے گا تاکہ گندم 3500 روپے فی من کی قیمت پر کاشتکاروں سے خریدی جائے۔

اس اقدام سے صوبے کے کاشتکاروں کو بہترین قیمت ملنے کے ساتھ ساتھ گندم کی فراہمی میں استحکام یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بری امام میں گھروں کے انہدام کا کیس وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رہے گی؟

انسانی شعور کو کوانٹم عمل سے سمجھا جا سکتا ہے، آکسفورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار