سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس نے سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 8400 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 25 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 8400 روپے اضافے کے بعد 425178 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7202 روپے اضافے کے بعد 364521 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 334156 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 84 ڈالر اضافے کے بعد 4039 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp