ڈریپ نے 2 ادویات کو جعلی قرار دے کر ضبطی کے احکامات جاری کر دیے

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بدھ کے روز دو ادویات کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے ان کی ضبطی کے احکامات جاری کر دیے۔

اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایفاسٹن گولی یعنی ڈائیڈروجیسٹرون 10 ملی گرام اور پیرا کیئر سسپنشن 60 ملی لیٹر یعنی پیراسیٹامول 120 ملی گرام فی 5 ملی لیٹر میں فعال اجزا موجود نہیں پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ کھانسی کے شربت میں زہریلا مواد شامل، ڈریپ کا کریک ڈاؤن

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس طرح کی جعلی ادویات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کیونکہ یہ علاج کی ناکامی، بیماری میں شدت، یا جان لیوا نتائج کا سبب بن سکتی ہیں، خصوصاً ان مریضوں کے لیے جو ان دواؤں پر علاج کے لیے انحصار کرتے ہیں۔

ڈریپ نے عوام کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ ان دواؤں کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔

مزید پڑھیں: ڈریپ نے غیر معیاری ادویات پر الرٹ جاری کردیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ بیچ نمبرز والی مصنوعات استعمال کرنے والے افراد ان کا استعمال ترک کریں اور اگر ان کے استعمال سے کسی قسم کی تکلیف یا مسئلہ محسوس ہو تو اپنے معالج یا صحت فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

ڈریپ نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ سپلائی چینز، فارمیسیوں اور صحت کے مراکز میں ان مصنوعات کی نگرانی میں اضافہ کریں، اور اگر کسی منفی اثر یا معیار سے متعلق مسئلے کی اطلاع ملے تو فوری طور پر رپورٹ کریں۔

مزید پڑھیں: پشاور: ڈریپ کا سرجیکل کمپنی پر چھاپہ، ممنوعہ سرنجوں کی بھاری مقدار برآمد

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بھی ڈریپ نے تین دواساز کمپنیوں کو ’’غیر معیاری‘‘ طبی آلات مارکیٹ سے واپس لینے کی ہدایت کی تھی اور فارماسسٹ و کیمسٹس کو ان مصنوعات کی فراہمی بند کرنے کا کہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت