ڈریپ نے غیر معیاری ادویات پر الرٹ جاری کردیا

جمعرات 23 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فارما سیوٹیکل کمپنی کے تیارکردہ کھانسی کے سیرپ پر مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا میں سیفٹی الرٹ جاری ہونے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ڈیوس فارما کی مشتبہ مصنوعات کے حوالے سے انتباہی مراسلہ جاری کیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے اس انتباہی مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوس فارما کی جانب سے گیمبیا کو درآمد کیے گئے کوف ریلیف سیرپ میں ایتھائیلین گلائیکول کی مقدار ناقابل قبول حد تک زیادہ پائی گئی تھی۔

شہریوں، ڈاکٹرز، فارمیسی، اور اسپتالوں کو جاری کیے جانیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گیمبیا کی میڈیکل کنٹرول ایجنسی کی  معلومات پر تحقیقات جاری ہیں تاہم ڈریپ نے ڈیوس فارما کو 7 مشتبہ ادویات کے 34 بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈریپ کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اس مشتبہ ادویات میں ملٹی وٹامن سیرپ کے 10 بیچ، زنک سیرپ کے 17، اینٹی الرجک سیرپ کا 1، امراض معدہ کے سیرپ کے 3 بیچ اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈریپ نے اسی طرح ڈیوس فارما کو نزلہ اور زکام کے سیرپ اور کھانسی کے سیرپ سمیت اعصابی امراض کے سیرپ کا ایک ایک بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈریپ نے شہریوں کو بھی ڈیوس فارما کی مشتبہ ادویات کے 34 بیچز کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

’فارمیسی، کیمسٹ مشتبہ ادویات کی ترسیل اور فروخت نہ کریں۔ کیمسٹ سیرپ کے مشتبہ بیچ کی فروخت روکنے کیلئے اسٹاک چیک کریں۔ فارمیسی اور کیمسٹ مشتبہ سیرپ کے بیچ کمپنی کو واپس بھجوائیں۔ ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس  بڑھائیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر