اداکارہ جویریہ عباسی نے ’دوہرا نکاح‘ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنے نکاح سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں کہ کس طرح ان کا نکاح ’ڈوئل نکاح‘ بن گیا۔

جویریہ عباسی نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران نہ صرف اپنے فنی کیریئر بلکہ ذاتی زندگی اور شادی کی تقریب میں ادا کی گئی مختلف رسومات پر بھی کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا نکاح ایک ’سو شی‘ یعنی سنی شعیہ شادی تھی، جس میں دونوں خاندانوں نے اپنی اپنی مذہبی روایات کے مطابق مختلف رسومات ادا کیں اور نکاح بھی دونوں مسالک کے طریقے کے مطابق ادا کیا گیا اور یوں یہ ایک منفرد اور خوبصورت تقریب ثابت ہوئی۔ اس طرح ان کا نکاح ایک ڈوئل نکاح بن گیا۔

میزبان اشنا شاہ نے ایک تصویر دکھاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ان کے ماتھے پر سندور لگایا جا رہا ہے؟ جس پر جویریہ عباسی نے بتایا کہ ان کے شوہر کے خاندان میں نکاح کے بعد بیوی کے ماتھے پر آیت لکھنا ایک روایت ہے، اور یہ تصویر اسی موقع پر لی گئی تھی۔

اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تعلقات سے بے حد خوش ہیں اور زندگی کے اس نئے باب کو بڑی خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے اس تجربے کو نہایت خاص اور یادگار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھ کس نے مانگا اور دوسری شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ جویریہ عباسی اور ان کے شوہر کے انکشافات

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی 2024 میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اور کچھ ہی عرصے بعد ایک ٹی وی شو میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کی تھی۔ انہوں نے عدیل حیدر سے شادی کی ہے جو ایک کاروباری شخصیت کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافر بھی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شموں عباسی سے ہوئی تھی، جس سے ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی پیدا ہوئی۔ تاہم، 2009 میں ان دونوں کا طلاق ہو گیا تھا۔ والدین کی علیحدگی کے بعد عنزیلہ اپنی والدہ کے ساتھ رہی، اور 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی بھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

تفتان بارڈر: جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہونے والا مسافر گرفتار

علاقائی موسیقی اور ٹیلنٹ کو نئی پہچان دینے والے اسپاٹیفائی کے پاکستان میں 5 سال مکمل

بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری مکمل، اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کرا دی گئی

انطالیہ فورم: اسحاق ڈار اور شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟