ہاتھ کس نے مانگا اور دوسری شادی کا فیصلہ کیوں کیا؟ جویریہ عباسی اور ان کے شوہر کے انکشافات

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کا کہنا ہے کہ شادی کے وقت لوگ کہتے تھے کہ اب عبادت میں وقت گزارو، آپ کی اللہ اللہ کرنے کی عمر ہے۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست عدیل حیدر سے شادی کی۔ انہوں نے شادی کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ جویریہ عباسی اور ان کے شوہر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی اور سماجی دباؤ کے بارے میں بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ جویریہ عباسی کے شوہر کون ہیں؟

شوہر عدیل حیدر سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جویریہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشترکہ دوست کے گھر ڈنر پر ملے تھے۔ وہاں دونوں نے ایک دوسرے کو پہلی بار دیکھا۔ اس کے بعد ملاقاتوں کا یہ سلسلہ شروع ہو گیا۔ دونوں کے درمیان اچھی بات چیت شروع ہو گئی۔

عدیل حیدر کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکسٹائل کا کاروبار کرتے ہیں اور جویریہ کے ساتھ ان کی دوسری شادی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں جویریہ عباسی کے پیشے کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ جویریہ اداکارہ ہیں۔

پرپوزل کے بارے میں بات کرتے ہوئے عدیل حیدر نے کہا کہ انہوں نے اپنی بات چیت کے دوران متعدد بار جویریہ کو پرپوز کیا لیکن آفیشل پروپوزل کے لیے وہ پیرس میں اکٹھے ہوئے جہاں جویریہ اپنے کام کے لیےموجود تھیں۔ یوں انہوں نے ایفل ٹاور کے سامنے اداکارہ کو پرپوز کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب عورت دوسری شادی کا فیصلہ کرتی ہے تو معاشرہ کس طرح ردعمل دیتا ہے۔ جویریہ نے کہا کہ ہمارا معاشرہ سفاک ہے، جیسا کہ مجھے عنزیلہ کی شادی پر میرے لباس کے انتخاب کے لیے ٹرول کیا گیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کی شادی کے بعد لوگ کہتے تھے کہ اب تم آزاد ہو کیونکہ تم نے اپنی بیٹی کی ذمہ داری پوری کر دی ہے۔ اب نانی بننے کے لیے تیار ہو جاؤ جبکہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ اب عبادت میں وقت گزارو کیونکہ لوگ یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کی عمر اب بڑھ گئی ہے یا آپ کی زندگی ختم ہو گئی ہے۔

جویریہ عباسی نے مزید کہا کہ جب عنزیلہ کی شادی ہوئی تو ہر کوئی عنزیلہ کی خوشی کی بات کر رہا تھا، کسی کو ان کی خوشی کی فکر نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشرہ ان خواتین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتا ہے جو اپنی عمر میں 40سال سے تجاوز کر چکی ہوتی ہیں اور کنواری  ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ عباسی کی دوسرے شوہر کے ساتھ سیلفی، یہ کیسی نقاب کشائی ہے؟

جویریہ عباسی نے مزید کہا کہ بچے سمجھتے ہیں کہ والدین ان کی ملکیت ہیں اور وہ اپنی زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ بہت سے بچوں میں اپنے والدین کے لیے بھی رنجش پیدا ہو جاتی ہے جو شادی کر کے زندگی میں آگے بڑھتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، بچوں کو والدین کی شادیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ستمبر کے وسط میں نکاح کی اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں واضح بھی کیا تھا کہ ان کی شادی مارچ 2024 میں ہوئی تھی۔

یہ جویریہ عباسی کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے میں 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے 2 سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔ جویریہ عباسی نے گزشتہ برس اپنی بیٹی کی شادی کروائی تھی، جس کے ایک سال بعد انہوں نے بھی دوسری شادی کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم