’ہم اپنی بیٹیوں کو ڈیٹنگ سکھا رہے ہیں؟‘ فضا علی کی ’لازوال عشق‘ پر کڑی تنقید

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے فارمیٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے نا کا کہنا ہے کہ ہم اپنی بچیوں کو اجازت دے رہے ہیں کہ معاشرے میں جا کر سکھاؤ ڈیٹ کیسے ہوتی ہے۔

فضا علی نے اپنے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں اس ڈیٹنگ شو کو معاشرتی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ سب کچھ ایک نفیس انداز میں کیا جا رہا ہے۔ ڈیٹنگ اور فحاشی کو ایک ریئلٹی شو کے ذریعے پروموٹ کیا جا رہا ہے، اور معاشرے کی عزت اور اقدار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ڈیٹنگ شوز اب ڈیجیٹل میڈیا پر چل رہے ہیں، جہاں لوگوں کو سکھایا جا رہا ہے کہ ڈیٹ کیسے کریں، اور فحاشی کیسے پروموٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا شو ’لازوال عشق’ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اداکارہ و میزبان کا نے کہا کہ لوگ ان ڈیٹنگ کے طریقوں کو دیکھ رہے ہیں، مشاہدہ کر رہے ہیں، اور سیکھ رہے ہیں۔ اب ہم اپنی بیٹیوں کو یہ سکھانے کی اجازت دے رہے ہیں کہ دوسروں کو ڈیٹنگ کیسے سکھائیں۔ کیا یہ درست ہے؟ کیا انہیں اس سے عزت مل رہی ہے؟

واضح رہے کہ یوٹیوب پر نشر ہونے والا یہ ڈیجیٹل شو ترکی میں فلمایا گیا ہے، جس میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ساتھ ایک ولا میں رہ کر اپنی ’ہمیشہ کی محبت‘ تلاش کرتے ہیں۔ شو کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ عمر کے ڈیٹنگ ریئلٹی شو ‘لازوال عشق’ پر صارفین پھٹ پڑے

شو کے متنازع فارمیٹ پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے شو ’لازوال عشق‘ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی، جسے عدالت نے ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ