چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے مؤثر جواب، متعدد طالبان ہلاک

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چمن کے سرحدی علاقے سپن بولدک سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کے بعد پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مارٹر اور ٹینکوں کے ذریعے افغان طالبان کی چوکیوں پر بھرپور حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد افغان طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فوج کا اسپن بولدک اور چمن سیکٹر میں بھرپور جواب، افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کر دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی یہ کارروائی دشمن کی اشتعال انگیزی کے جواب میں کی گئی، اور اس دوران کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور سرحدی علاقوں میں دفاعی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

افغان طالبان کا بزدلانہ حملہ اور پاک فوج کا مؤثر جواب

آئی ایس پی آر کے مطابق آج15 اکتوبر کی صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے اسپن بولدک علاقے میں چار مختلف مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا۔

پاک فوج نے بھرپور حکمتِ عملی سے کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔ طالبان نے عام شہریوں کے علاقوں کو استعمال کیا، جس سے ان کی انسانی اقدار سے لاتعلقی واضح ہوئی۔

پاک افغان فرینڈشپ گیٹ کی تباہی

افغان طالبان نے اپنی جانب سے پاک افغان فرینڈشپ گیٹ کو تباہ کر دیا، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرحدی تعاون کے تصور کی کھلی نفی ہے۔

جوابی کارروائی اور طالبان کے بھاری نقصانات

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اسپن بولدک اور چمن سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنے الخوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران طالبان کی متعدد چوکیوں اور ٹینکوں کو تباہ کیا گیا، جبکہ 15 سے 20 جنگجو ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں