’عورت کا بھیس بدل کر طالبان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں کیوں نہیں گئے‘، جاوید اختر کا تنقید کرنے والے کو سخت جواب

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے حالیہ دنوں طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے دورۂ بھارت اور انہیں دی جانے والی سرکاری پذیرائی پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس بات پر شرمندہ ہیں کہ دنیا کی ایک بدترین شدت پسند تنظیم کے نمائندے کو ایک سیکولر ملک میں عزت و احترام دیا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کاش تیز فہم خواتین صحافی جیسے انجنا اوم کشیپ، چترا، نویکا اور روبیکا اس طالبان رہنما کی پریس کانفرنس میں موجود ہوتیں،جو ہمارے سیکولر ملک کا سرکاری مہمان تھا، مگر افسوس ایسا نہ ہو سکا۔

ان کی اس رائے پر ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا سر! آپ ایک فنکار ہیں، آپ خود عورت کا بھیس بدل کر اس پریس کانفرنس میں کیوں نہیں چلے گئے؟

جاوید اختر نے اس پر سخت لہجے میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھائی، سچ کہوں تو مجھے تم پر افسوس ہو رہا ہے۔ تم اتنے کم فہم کیوں پیدا ہوئے؟ قدرت نے تم پر انصاف نہیں کیا۔ خیر، کم از کم تم اپنا نام بتا سکتے ہو، خود کھا سکتے ہو، کپڑے بدل سکتے ہو اور سڑک پار کر سکتے ہو۔ تمہیں اس پر شکر گزار ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ بھارت میں طالبان کے کسی اعلیٰ رہنما کا 2021 میں کابل پر قبضے کے بعد پہلا سرکاری دورہ تھا۔ امیر خان متقی چھ روزہ قیام پر نئی دہلی پہنچے۔ ان کے سفر کی اجازت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان پابندی کمیٹی نے خصوصی استثنا دے کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’انتخاب نہ کریں تو بھی جہنم میں جائیں گے‘، جاوید اختر کے بیان پر پاکستانی اداکار پھٹ پڑے

نئی دہلی میں امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پر شدید تنازع بھی کھڑا ہوا تھا۔ حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے اسے ناقابلِ قبول اور خواتین کی توہین قرار دیا، جب کہ متعدد صحافتی تنظیموں نے بھی افغان وزیرِ خارجہ پر تنقید کی۔

بعد ازاں، تنازع کے بڑھنے پر امیر خان متقی نے ایک اور پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو بھی مدعو کیا اور وضاحٹ دی کہ خواتین صحافیوں کو باہر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ محض تکنیکی مسئلہ تھا۔ فہرست مختصر وقت میں تیار کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم