پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چند ہفتے قبل برطانیہ میں پولیس تحقیقات کے بعد فیفا کی ورلڈ کپ آفیشلز کی فہرست سے خارج ہونیوالے فٹبال ریفری روب ڈیپرنک انتقال کر گئے، تاحال ان کی وفات کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

روب ڈیپرنک کو رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری یعنی وی اے آر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں، تاہم مئی میں فیفا نے ان کا نام آفیشلز کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے افریقہ کے بہترین صومالی ریفری کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا، فیفا کی تصدیق

ڈیپرنک کو اپریل میں لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک نوعمر لڑکے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں شواہد ناکافی ہونے کے باعث پولیس نے مقدمہ ختم کرتے ہوئے 38 سالہ ریفری کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں روب ڈیپرنک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خبر سے ’صدمے اور شدید دکھ‘ میں ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، روب ڈیپرنک نہ صرف ایک انتہائی قابل قدر ریفری تھے بلکہ ایک مخلص، مہربان اور فرض شناس ساتھی بھی تھے۔

’ہماری ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور تمام چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔‘

فیفا نے بھی اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ انہیں روب ڈیپرنک کے انتقال کی خبر پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر شدید تحفظات، وی اے آر فیصلوں نے نئی بحث چھیڑ دی

عالمی فٹبال تنظیم نے کہا کہ پوری فٹبال برادری کی جانب سے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

روب ڈیپرنک 2017 سے نیدرلینڈز کی اعلیٰ فٹبال لیگ ایریڈیویزی میں ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ انہوں نے یورو 2024 میں بھی ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کے طور پر خدمات سرانجام دی تھیں۔

ورلڈ کپ آفیشلز کی فہرست سے نام خارج کیے جانے کے بعد ڈچ اخبار ڈی ٹیلیگراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں روب ڈیپرنک نے کہا تھا کہ ان پر غلط الزام لگایا گیا ہے۔

’مجھے اس بات کا شدید دکھ ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا۔ میں نے ابتدا ہی سے پولیس تحقیقات میں مکمل تعاون کیا اور فیفا، یوئیفا اور کے این وی بی کو بھی تمام معلومات فراہم کیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈچ فٹبال ایسوسی ایشن کی حمایت پر شکر گزار ہیں، تاہم انہیں اس بات پر مایوسی ہوئی کہ فیفا نے انہیں ورلڈ کپ کے لیے مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

روب ڈیپرنک نے 9 اپریل کو کرسٹل پیلس اور فیورنٹینا کے درمیان یوئیفا کانفرنس لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کی ذمہ داریاں بھی انجام دی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم