بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب کمانڈر جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہوگیا۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا اور وہ پنجگور، بلیدہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھا۔

مزید بتایا گیا کہ فتنۃ الہند سے وابستہ یہ دہشتگرد 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی سنگین کارروائیوں میں بھی شریک رہا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں بغاوت کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیچھے بھارت کی پشت پناہی یافتہ علیحدگی پسند تحریکیں کارفرما ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ چند نام نہاد علیحدگی پسند گروہ سرگرم ہیں جن کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور اسے تقسیم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر افغان نوجوانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی، گرفتار خود کش بمبار کے ہوشربا انکشافات

سرفراز بگٹی کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور امن و امان کو متاثر کرنے کی اصل ذمہ دار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا