پنجاب میں 21 ہزار سے زائد افراد منشیات کے مقدمات میں جیلوں میں بند، سیکریٹری داخلہ

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ڈی جی بریگیڈیئر مظہر اقبال نے الوداعی ملاقات کی، جس میں صوبے میں منشیات کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کینیڈا میں بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیور گرفتار، 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں منشیات کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں، جن کے تحت 25 سال تک قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد قیدی منشیات کے استعمال یا خرید و فروخت کے مقدمات میں قید ہیں، جبکہ 70 ہزار رجسٹرڈ آئمہ مساجد اپنے خطبات میں منشیات سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا، منشیات برآمد

ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر مظہر اقبال نے شہریوں سے اپیل کی کہ منشیات سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1012 پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان اور چین سے مستقل دشمنی مسئلے کا حل نہیں، آر ایس ایس سربراہ

مصنوعی ذہانت سے انسانی نسل کی بقا کو خطرہ، گوگل ڈیپ مائنڈ کا انتباہ

حویلی میں مسلم لیگ (ن) کا بڑا انتخابی پاور شو، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام کا حکومت سازی کا دعویٰ

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟