عظیم دیوار چین پر پہلا پاک چین فیشن شو، دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کی نئی علامت

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے اور چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے اشتراک سے پاکستان اور چین کا پہلا مشترکہ فیشن شو عظیم دیوارِ چین کے مقام ’بادالنگ‘ پر منعقد ہوا۔

تقریب میں پاکستانی ڈیزائنرز ماہین خان، معظّم عباسی، عائشہ طارق، رضواللہ اور زین ہاشمی نے اپنے خصوصی کلیکشن پیش کیے جو پاکستانی اور چینی فیشن کے حسین امتزاج کی عکاسی کرتے تھے۔ چین میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر عقیل چوہدری نے اپنے زیورات کا کلیکشن بھی پیش کیا، جبکہ معروف چینی ڈیزائنر لیانگ سُو یون کے تخلیقی ملبوسات بھی شو کا حصہ تھے۔ شو کی کیوریٹنگ معروف فیشن ماہر عدنان انصاری (ریوایت) نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے تاریخی قدم

اس موقع پر چین کے اعلیٰ سرکاری حکام، میڈیا نمائندگان، کاروباری شخصیات اور سفارتی حلقوں کے اراکین نے شرکت کی۔

’دیوار چین فیشن شو کے لیے بہترین مقام، شاہراہِ ریشم کے تاریخی تعلق کو جدید طرز میں منانے کی علامت‘

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم بادالنگ دیوارِ چین اس فیشن شو کے لیے ایک بہترین مقام ہے جو شاہراہِ ریشم کے تاریخی تعلق کو جدید طرز میں منانے کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیشن شو تخلیقی امتزاج، تجارتی وژن اور پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تخلیقی اور تجارتی تعلقات کے نئے پل قائم کر رہا ہے۔

’فیشن شو چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے کا ایک شاندار مظہر ہے‘

چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے چیئرمین لونگ یوشیانگ نے کہا کہ یہ فیشن شو چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلے کا ایک شاندار مظہر ہے اور دونوں ممالک کی ’ہمہ موسمی اسٹریٹیجک شراکت داری‘ کو عوامی سطح پر مزید مضبوط بنانے کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہری تہذیبی وراثت اور خوبصورت زندگی کے مشترکہ خواب فیشن کے ذریعے نئی صورت اختیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ کے 10 ایسے مقامات جو آپ کو ضرور دیکھنے چاہییں

لونگ یوشیانگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے ڈیزائنرز روایتی جمالیات کی جدید تعبیرات کو فروغ دے کر فیشن کے میدان میں نئی توانائی اور جدت پیدا کریں گے۔

واضح رہے کہ ’بادالنگ‘ دیوارِ چین کا سب سے معروف حصہ ہے، اور رواں سال پاکستان کی کسی اعلیٰ شخصیت کے اس تاریخی مقام کے پہلے دورے کی 60 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟