فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری، بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فتنوں کا خاتمہ صرف علمائے کرام کی ہی نہیں، امت کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بھکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو مجرم قرار دیا ہوا ہے، اگر صدام حسین کے خلاف مقدمہ چل سکتا ہے تو اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کیوں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے، صوبہ برباد کردیا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ ہم جو اپنے بچوں کے لیے سوچتے ہیں وہی قوم کے بچوں کے لیے بھی سوچنا ہوگا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنا فلسطین کی نفی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو بربریت کا نشانہ بنایا، اتنے بڑے جرائم کے بعد آپ کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے؟

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم فلسطین کا یکطرفہ فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں، حکمرانوں کو کہہ دیا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچنا بھی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ علما اور مدارس کے خلاف پروپیگینڈا کیا جارہا ہے، جب قانون بن چکا ہے تو پھر مدارس کے اکاؤنٹ بن جانے چاہییں۔

انہوں نے کہاکہ وزارت تعلیم کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کیوں کروائی جارہی ہے۔ دینی مدارس ہر تحریک کا مرکز ہیں مگر لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہاکہ آج ہماری یونیورسٹیوں کالجوں میں پڑھنے والوں کو قرآن و حدیث کا نہیں پتا، دینی مدارس کے طلبہ دنیاوی تعلیم کا امتحان بھی دے رہے ہیں اور بورڈ ٹاپ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف، فضل الرحمان ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودیہ معاہدے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ مدارس کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، پہلے پانچ وفاق المدارس پر اعتراض تھا اب درجن بھر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم