نیتا امبانی کا ہیروں سے جڑا بیگ وائرل، قیمت ناقابل یقین

پیر 20 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ممتاز سماجی شخصیت اور مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی حال ہی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی تقریب میں شرکت کے دوران ایک انتہائی نایاب اور قیمتی ہرمیس بیگ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 17 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتا امبانی کے مہنگے ترین پانی کی قیمت نے سب کو چونکا دیا

یہ منفرد بیگ 3,025 قدرتی ہیروں سے مزین ہے جن کا مجموعی وزن 111.09 قیراط ہے۔ اس بیگ کو مشہور فرانسیسی ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تخلیق کیا ہے جو ہرمیس کے فائن جیولری ڈویژن کے تخلیقی سربراہ ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ بیگ عام ہینڈ بیگ کی بجائے بریسلٹ کی شکل میں بنایا گیا ہے، جس کی ٹاپ فلیپ مگرمچھ کی کھال سے مماثل ہے، جبکہ ہینڈلز اور تالا ہیروں سے مزین ہیں۔ اسے دنیا کے خوبصورت ترین ہینڈ بیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

یہ شاندار تقریب 12 اکتوبر کو ممبئی میں منیش ملہوترا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں فلمی اور کاروباری دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نیتا امبانی کے ساتھ رادھیکا مرچنٹ اور شلوکا مہتا بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں نیتا امبانی کا پاپ کارن بیگ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ بہترین اور منفرد پاپ کارن بیگ پیرس کے لگژری لیبل کے ’ونٹر فال ‘ کی 2024 کی کلیکشن تھا، جسے چینل نے ڈیزائن کیا ہے اور مبینہ طور پر اس کی قیمت 24 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شادی سے پہلے امبانی خاندان نے 50 غریب جوڑوں پر سونے، چاندی کی برسات کردی

اس کے علاوہ نیتا امبانی ایک انوکھی بوتل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس بوتل کے وائرل ہونے کے بعد نیتا امبانی اور اُن کی جانب سے پیے جانے والے پانی پر سرخیاں بنیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ کاروباری خاتون دنیا کا سب سے مہنگا پانی (Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani) پیتی ہیں جس کی قیمت 49 لاکھ روپے ہے ۔

 نیتا امبانی دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کی اہلیہ ہیں، جن کا طرز زندگی اور فیشن سٹائل لاکھوں لوگوں کے لیے متاثر کن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘